اہم ترین خبریںپاکستان
شیعہ ہزارہ سمیت مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا،ارباب لیاقت ہزارہ
میں اس حق میں نہیں ہوں کہ کسی کو اس طرح سے بھیجا جائے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے نگراں حکومت کے حالیہ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے سیاسی جماعتوں، جمہوری قوتوں اور قوم کو اعتماد میں لئے بغیر افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو عالمی قوانین کے تحت، عزت سے روانہ کرنا چاہئے۔ اس طرح اچانک فیصلوں سے اقوام کے درمیان نفرتیں جنم لیں گی۔
ارباب ہزارہ کا کہنا تھا کہ میں اس حق میں نہیں ہوں کہ کسی کو اس طرح سے بھیجا جائے سب کو یہاں سیٹل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم حکمرانوں کی ہمدردیاں اسرائیل کے ساتھ ہیں: علامہ محمد امین شہیدی
نگران حکومت کا کام الیکشن کا انعقاد کروانا تھا وہ عوام کوجواب دہ بھی نہیں ہوتے۔
علامہ ہاشم موشوی نے اس مسئلہ کو آرمی چیف کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔