عراق

عراق، جارح طاقتوں سے مقابلے میں عراقی مجاہد فاضل المکصوصی شہید

شیعیت نیوز: عراقی مزاحمت نے اپنے ایک مجاہد فاضل المکصوصی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں عراقی اسلامی مزاحمتی فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کے روز دوپہر کو ایک بیان میں اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی خبر دی۔

عراقی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمت کے مجاہد شہید فاضل المکصوصی شہداء کے کاروان میں شامل ہوگئے اور حق اور باطل کی جنگ میں عراق میں امریکی افواج کے ساتھ حھڑپوں کے دوران شہید ہوگئے۔

عراقی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا اس وقت تک استقامت اور دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے جب تک فتح حاصل ہو جائے اور عراق غاصبوں سے پاک ہو جائے۔

یہ بیان اس وقت میں جاری کیا گيا ہے کہ جب ٹیلی گرام چینل صابرین نیوز نے پیر کی شام کو اطلاع دی کہ عراق کے صوبہ الانبار میں ابو غریب کے علاقے میں ایک امریکی ڈرون نے حزب اللہ عراق کی ایک گاڑی پر حملہ کیا۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز کے بعد عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں امریکی ٹھکانوں کو درجنوں بار نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کو مغربی کنارے اور بیت المقدس سے الگ کرنا ناقابل قبول ہے، محمود عباس

دوسری جانب عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام کے شمال مشرق میں واقع شہر الحسکہ کے جنوب میں ’’الشدادی‘‘ علاقے میں امریکی اڈے پر حملے کا اعلان کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ الحسکہ شہر کے جنوب میں الشدادی کے علاقے میں امریکی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے عراق کی اسلامی مزاحمت نے متعدد بار امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں عراق کے مغرب میں ’’عین الاسد‘‘ اور اس ملک کے شمال میں "حریر” کے امریکی اڈے شامل ہیں۔

المنار نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز الحسکہ شہر کے جنوب میں الشدادی میں قابض امریکی فوج کے اڈے کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا، جو براہ راست نشانے پر لگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button