لبنان

لبنان کی اسلامی استقامت حزب اللہ کا صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر شدید حملہ

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی استقامت حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے مطلہ میں ایک ایسی عمارت پر حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے جہاں صیہونی فوجی جمع تھے۔

لبنان کی اسلامی استقامت حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی فوجی ٹھکانوں پر نئے حملے کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے منگل کی صبح ایک ایسی عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں صیہونی فوجی جمع تھے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے لبنان کی سرحد سے ملنے والے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں ایک عمارت پر میزائل حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان، اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی میں دو صحافی شہید

پریس ذرائع نے غزہ کے اطراف میں صیہونی آبادی والے علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب بعض پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں ڈرون حملے کی دھمکی ملنے کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اعلان کیا ہے کہ خطرے کا سائرن، لبنان سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کے سرحد کے قریب واقع علاقوں میں بجا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیدل فوج اور صیہونی قابض افواج کی ایک کمانڈ پوسٹ پر چار برقان میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے براہ راست ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے کریات شمونہ کے مغرب میں اسرائیلی غاصب فوجیوں کے کمانڈ مراکز کو تین ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا اور انہیں براہ راست جانی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کریات شمونہ کے مغرب میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے اور تعیناتی مراکز کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے براہ راست جانی نقصان ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button