مشرق وسطی

حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، مجید آل انصاری

شیعیت نیوز: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان مجید آل انصاری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان مجید آل انصاری نے ’’عرب ٹی وی‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں اور معاہدے کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد بند کی جائے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

انہوں نے کہا کہ فریقین ایک اہم مرحلے پر پہنچ چکے ہیں اور اگر قیدیوں کے بارے میں کوئی معاہدہ ہوا تو اس بارے بیان جاری کیا جائے گا۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات میں موجودہ ترجیح غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے پہلو کو روکنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں بہت پر امید ہیں جو غزہ میں جنگ بندی کا باعث بنے گا۔

کچھ دیر پہلے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ایک نائب نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک بیان بھیجتے ہوئے اعلان کیا کہ تحریک صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے قریب ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے قطر میں اپنے بھائیوں اور دیگر ثالثیں کو اپنا جواب دے دیا ہے اور ہم جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button