دنیا

عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر حملوں کی تعداد 58 ہوگئی، سابرینا سینگ

شیعیت نیوز: امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سابرینا سینگ نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ منگل سے اب تک عراق اور شام میں امریکی افواج پر مزید تین بار حملے کیے گئے ہیں، جس سے 17 اکتوبر سے اب تک ان حملوں کی کل تعداد 58 ہوگئی ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی نائب ترجمان سابرینا سینگ نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام حملے ناکام تھے اور ان سے امریکی فوجیوں کوشدید چوٹیں نہیں آئیں۔

اسی دوران امریکی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصیٰ کے نام سے مشہور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے آپریشن کے بعد سے اب تک ان حملوں کے نتیجے میں 60 امریکی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے کچھ فوجیوں کو ہلکی سی چوٹ آئی ہے۔

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ان حملوں کے جواب میں شام میں تین بار مزاحمتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب خطے کو آگ کی طرف دھکیل رہا ہے، ایمن الصفدی

امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سابرینا سینگ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے حملوں نے ان ملیشیا گروپوں کی ہتھیاروں تک رسائی کو کمزور کر دیا ہے۔ مزاحمتی گروہوں نے اپنے بیانات میں اعلان کیا ہے کہ یہ حملے امریکہ کی جانب سے غزہ میں صیہونی حکومت کی بےدریغ حمایت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

7 اکتوبر کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین پر سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری قبضے، غزہ کے تقریباً دو دہائیوں کے محاصرے اور ہزاروں فلسطینیوں کی قید اور اذیتوں کے جواب میں طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپریشن شروع کیا۔ یہ آپریشن اس حکومت کے خلاف مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔

حماس کے جنگجو متعدد مقامات سے سرحدی باڑ کو کاٹنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں گھس گئے، انہوں نے صیہونی دیہاتوں پر حملے کیے اور بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔

اس کارروائی کے جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ پر شدید حملے شروع کر دیئے اور اس علاقے کو مکمل محاصرے میں لے رکھا ہے۔ صیہونی حکومت کے حملوں میں 11500 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button