دنیا

آئرش اپوزیشن رہنما کا حکومت سے اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت لے جانے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: آئرلینڈ کی اپوزیشن رہنما میری لو مکڈونلڈ نے اپنی حکومت سے اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

میری لو مکڈونلڈ نے پارٹی کی سالانہ تقریب میں آئر لینڈ میں تعینات فلسطینی سفیر کا خیر مقدم کیا اور فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مارا جا رہا ہے۔

انہوں نے آئرش حکومت سے اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانے اور اسرائیلی سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

آئرش اپوزیشن رہنما نے سوال کیا کہ غزہ میں مارے جانے والے ہر بچے اور مردہ بچے کی سرد لاش اٹھانے کے لیے بین الاقوامی قانون کا تحفظ کہاں ہے؟ اسرائیل کو استثنیٰ کے ساتھ مظالم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی وفاقی عدالت نے اسپیکر محمد الحلبوسی کو برطرف کردیا

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ’’دہشت گرد ریاست‘‘ ہے جو غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جب کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ عوام کی منتخب سیاسی جماعت ہے۔

ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اعلان کریں کہ آیا اسرائیل کے پاس جوہری بم ہیں یا نہیں اور کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑدیں۔

اردوان نے حماس کو فلسطینیوں کی منتخب کردہ سیاسی جماعت قرار دیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی کہا تھا کہ وہ فلسطین میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لیکر جائیں گے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں میں 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں 4600 سے زائد بچے اور ڈھائی ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button