اہم ترین خبریںپاکستان

مغربی یلغار ہماری نئی نسلوں کے ذہنوں کو غلط چیزوں کیطرف مائل کرنے میں سرگرم ہے، علامہ شبیر میثمی

میں مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں ہمیں اس پروگرام میں دعوت دی، اللہ تعالٰی آپکا حامی و ناصر ہو۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ میں علی ماڈل ہائی اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ملک و ملت کی خدمت کرنا ہمارا فرض اولین ہے، ہم اس پر بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اصل میں دشمن ہمیں تعلیم کے روشن راستے سے محروم کرنے کے لیے ہمارے سسٹم اور نصاب میں ایسی چیزیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بچوں کے تازہ ذہنوں کو خراب کرنے کی گھناونی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی یکجہتی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس، قومی جماعتوں نےمسئلہ فلسطین نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی یلغار ہمارے مستقبل کے ذہنوں کو غلط چیزوں کی طرف مائل کرنے میں بہت سرگرم ہے، اس لیے جو اسلام اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہیں، وہ بھی اپنی سرگرمیوں کو تیز کریں، تاکہ محمد و آل محمد (ص) کے بتائے ہوئے اصولوں پر اپنے مستقبل کو ایک بہتر اور اعلیٰ ترین تعلیم سے سرشار کرسکیں، میں مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں ہمیں اس پروگرام میں دعوت دی، اللہ تعالٰی آپکا حامی و ناصر ہو۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button