اہم ترین خبریںپاکستان

حماس اسرائیل جنگ، پاکستانی نگران حکومت کا امریکی غلامی میں ایک اور شرمناک اقدام

جبکہ ایک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان جنہوں نےورلڈکپ کے دوران اپنی سینچری فلسطینی عوام کے نام کرنےکا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان سے وہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کروادی تھی ۔

شیعیت نیوز : امریکی غلام نگران پاکستانی حکومت نے بے غیرتی اور اسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں کے سر ایک بارپھر شرم سے جھکا دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومتِ پاکستان نے تمام بینکوں کو پابند کیا ہے کہ فلسطین کے لئے کسی قسم کا کوئی چندہ جمع نا کیا جائے، اسی تناظر میں ایک بڑے بینک الفلاح نے تمام گروپ ہیڈز اور جنرل مینیجر صاحبان کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تنبیہ کی ہے کہ وہ فلسطینی سفارت خانے کے اکاونٹ میں کسی قسم کے ڈونیشن کو وصول نا کریں۔

واضح ر ہے کہ اس سے قبل پاکستان میں حماس مجاہدین اور فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے جرم میں اسلا م آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں سیاسی ومذہبی شخصیات کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے تھے اور بیشتر کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں تیل اور گیس کی دریافت ہوئی ہے اور صیہونی ادارہ ان وسائل پر قبضہ کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت

جبکہ ایک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان جنہوں نےورلڈکپ کے دوران اپنی سینچری فلسطینی عوام کے نام کرنےکا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان سے وہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کروادی تھی ۔

ایسی اوچھی حرکتیں ہمارے حکمرانوں کے مردہ ضمیروں اور بے غیرتی کی واضح مثالیں ہیں ، ہمارے بے شرم حکمرانوں نے خدا پر بھروسہ ترک کرکے امریکہ اور اسرائیل کو اپنا نجات دہندہ سمجھ لیا ہے وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جن آقاؤں کی غلامی میں وہ اس حد تک گرچکے ہیں وہ خود اپنی بقاء کی جنگ اپنے سے کمزور دشمنوں(حماس /حزب اللہ) سے لڑ رہے ہیں اور جلد ان کا وجود صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے کیوں کہ یہ قرآن مجید فرقان حمید میں خدا وند متعال کا اپنے صاحبان ایمان سے وعدہ ہے ۔

بینک الفلاح کی جانب سے جاری اعلامیہ کا عکس

متعلقہ مضامین

Back to top button