Uncategorized

پاکستان میں ہزاروں غیر قانونی مقیم امریکی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث

شیعت نیوز:نگران وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو کے دوران  صحافی  نے سوال اٹھایا ہے کہ  ہزاروں افغان شہریوں کو پاکستان سے بے دخل کیا جارہا ہے

مگر دوسری طرف امریکی شہریوں کو پاکستان سے نہیں نکاجارہا ہے

صحافی نے انکشاف میں بتایا کہ غیر قانونی امریکی بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں

ان کی مشکوک سرگرمیاں ہیں

اسی باعث امریکہ کا پاکستان پر دباو بھی ہے

وزیر خارجہ کو امریکہ سے کالز موصول ہوئی ہیں

وزیر اعظم کو یہ بتانا ہوگا کہ ایک طرف افغانیوں کو نکالا جارہا ہے تو دوسری جانب  امریکیوں کو کب نکالا جائے گا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان کے اوپر کسی قسم کا کسی کا بھی کوئی دباو نہیں ہے

 یہ ذہن سے نکال دیں کہ امریکا یا کسی اور ملک کا پاکستان پر دباؤ ہے،

پاکستان نہ کسی کا دباؤ لیتا ہے نہ لے گا، کسی بھی ملک کاکوئی سفیر مجھ سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پشتونوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا پنجابی، بلوچی، سندھیوں کا ہے،

کسی کیخلاف کوئی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا، میں خود پشتون ہوں،کسی پشتون کوٹارگٹ کرناقبول نہیں، اس طرح کی حرکات میں ملوث افراد کوسخت سزادی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button