لبنان

حزب اللہ نے صیہونی فوج کی شومیرا اڈے کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے غاصب صیہونی افواج پر نئے حملے کی اطلاع دی ہے جس کے مطابق صیہونی افواج کے شومیرا اڈے کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ ہمارے جوانوں نے آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے قبل غاصب صیہونی فوج کے شومیرا اڈے کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جوانوں نے صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب صہیونی ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقے حولا میں ایک تربیتی کیمپ کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی فوج نے حولا قصبے کے ایک مکان پر راکٹ بھی داغا لیکن خوش قسمتی سے وہ پھٹا نہیں۔ اسرائیلی ڈرون کا حولا قصبے کے روڈ پر ایک کار پر داغا گیا میزائل بھی ناکارہ رہا۔

اسی دوران صیہونی فوج کے توپ خانے نے مغربی بستیوں بلیدا اور محیبیب کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی سے اسرائيل کے سیاحتی شعبے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے

دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ذرائع کے مطابق، شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے ہیں۔

ارنا کے مطابق فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چند لمحے قبل شام کے مقبوضہ علاقے جولان کی پہاڑیوں میں خطرے کے بجا دیئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے مقبوضہ علاقے جولان کی جانب کم از کم 4 میزائل داغے گئے۔

ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اسی دوران الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button