اہم ترین خبریںپاکستان

مدرسہ زینبیہ کی افتتاحی تقریب، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی شرکت، کارکنان کیجانب سے شاندار استقبال

اپنے کل کے لیے آج تیاری کریں، اپنے سسٹم کو ان مدارس کے ذریعے مضبوط کریں، متحرک ہو کر تحریک کا ساتھ دیں۔ اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو۔

شیعیت نیوز:  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بہاولپور میں مدرسہ زینبیہ (س) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے وہاں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں آپ تمام احباب کا، جنہوں نے مجھے اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی، یہ پروگرام ایک مدرسہ کی افتتاحی تقریب سے وابستہ ہے۔ اس لیے میں گزارش کروں گا کہ مدارس کو مضبوط کریں۔ یہ حسینی افکار کی ترویج میں ایک ایسا محور ہیں، جس کے بغیر فہم و حکمت کا آنا ممکن ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیں، کوئٹہ میں مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا مطالبہ

انسان دینی تعلیم کے بغیر کبھی بھی صحیح معنوں میں نہ ملک کی خدمت کرسکتا ہے اور نہ ہی ملت کی۔ اس لیے ملت کی ان عظیم درسگاہوں کی حفاظت کریں۔ ان درسگاہوں پر ہی قیادت کو ناز ہے۔ ان علماء کی استقامت اور جذبے سے یکم ربیع الاول کے اعلان کو تقویت ملی تھی اور آگے بھی اقدامات ہونے ہیں، اپنے کل کے لیے آج تیاری کریں، اپنے سسٹم کو ان مدارس کے ذریعے مضبوط کریں، متحرک ہو کر تحریک کا ساتھ دیں۔ اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button