عراق

امریکی وزیرخارجہ بلینکن کا دورہ بغداد ، عراقی حزب اللہ کا شدید ردعمل

شیعیت نیوز: عراقی حزب اللہ نے امریکی وزیرخارجہ بلینکن کا دورہ بغداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملے جاری رہنے کی صورت میں امریکی مفادات پر مزید حملے ہوں گے

شفق نیوز نے کہا ہے کہ عراقی حزب اللہ کے دفتر کے سربراہ ابو علی العسکری نے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن کا دورہ بغداد کی شدید مخالفت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتھونی بلینکن کا عراق میں کوئی استقبال نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے دورے کے موقع پر ملکی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے تو عراقی مقاومت آئندہ دنوں میں عراق میں امریکی مفادات پر شدید حملے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں امریکی فوجی اڈے اینجرلیک کے اطراف میں ترکی کے عوام کے وسیع پیمانے پر مظاہرے

العسکری نے کہا کہ عراق سے امریکی فورسز کا انخلاء ضروری ہوچکا ہے۔ ہم صلح کے راستے انتخاب کئے بغیر ملک میں امریکی سفارت خانے کی بندش اور امریکی سفارت کاروں کی آمد کا سلسلہ روک دیں گے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ آئمہ معصومین کے ملک عراق میں امریکی وزیرخارجہ جو کہ حقیقت میں صہیونی وزیرجنگ ہے، کا بدترین استقبال ہوگا۔ ان کے دورے کے موقع پر ہم جنگ میں شدت لائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، انٹونی بلینکن کے دورہ بغداد کے موقع پر ہی، عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے ایک بیان جاری کیا جس میں بغداد کے باشندوں کو تحریر اسکوائر میں فوری طور پر جمع ہونے کی اپیل کی تاکہ امریکی وزیر خارجہ کے دورۂ بغداد کی مذمت کریں۔

اسی سلسلے میں بغداد کے تحریر اسکوائر پر عراقی عوام کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور صیہونی حکومت اور امریکہ کے پرچموں کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن کی تصویروں کو پیروں سے روندا، اور پھر انہیں آگ لگا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button