اہم ترین خبریںپاکستان

پسنی بلوچستان میں دہشتگرد حملےمیں شہید فوجی جوان مبارک علی شاہ کی نماز جنازہ سکردومیں ادا

شہید مبارک علی شاہ کی تدفین آبائی قبرستان کتپناہ سکردو میں کی گئی

شیعیت نیوز: قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کے خالہ زاد بھائی پاک آرمی کے جوان سید مبارک علی شاہ جو کہ گزشتہ روز بلوچستان پسنی میں دہشتگردوں کے فائرنگ سے شہید ہوئے تھے انکی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید مبارک علی شاہ کی تدفین آبائی قبرستان کتپناہ سکردو میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے تحت لاہور میں تحریک آزادی القدس ریلی نکالی گئی

داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ حسن جعفری دام ظلہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔نمازِ جنازہ میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم ،علماء، زعماء، سیاسی رہنماؤوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اللہ شہید کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button