اہم ترین خبریںدنیا

صہیونی غاصب ریاست کی ہٹ دھرمی،اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرار مسترد کردی

شیعت نیوز :اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا یو این جنرل اسمبلی کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کے ساتھ کیا تھا۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی،

عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی تھی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

قرارداد کے حق میں 120 اور مخالفت میں 14ووٹ آئے تھے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button