اہم ترین خبریںپاکستان
غزہ کی حمایت سے توجہ ہٹانے کیلئے پارہ چنار میں فسادات کروائے گئے،ناصر عباس شیرازی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں شہید اساتذہ کے قاتلوں کو پانچ ماہ گزرنے کے بعد ہی گرفتار نہیں کیا گیا۔
گزشتہ چند دنوں سے پارہ چنار میں انصاف کی دہائی دینے والوں کے 10 افراد شہید کردئیے گئے ہیں
پارہ چنار میں شرانگیزی پھیلانے والوں کو ریاست قانون کی گرفت میں کیوں نہیں لارہی۔
غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بننے والوں کی توجہ ہٹانے کیلئے پارہ چنار میں دوبارہ جنگ کا آغاز کس کی ایما پر کیا گیا۔
پارہ چنار کو جانے والے راستوں کوکھول جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پارہ چنار کے مظلوم عوام کی آواز بنے گی ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔