اہم ترین خبریںایران

فلسطینی عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام انسانیت کے لئے ایک عظیم المیہ ہے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مغربی حمایت سے فلسطین کے عام شہریوں خاصطور سے عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام کر رہی ہے۔

ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں نہتھے اور بے گناہ عام شہریوں منجملہ عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل عام کو انسانیت کے لئے ایک عظیم المیہ قرار دیا اور کہا کہ دنیا کا غیر منصفانہ نظام عالمی رائے عامہ کے لئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے جس نے عالمی امن و استحکام کو غارت کر کے رکھ دیا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مغربی ممالک نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں حیرت انگیز خاموشی اختیار کر کے عام شہریوں کے قتل عام میں اس غاصب حکومت کی ہمت بڑھائی ہے اور وہ وسائل فراہم کر کے عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل عام میں برابر کے شریک بھی بنے ہوئے ہیں ۔

صدر مملکت نے صیہونی وحشیانہ جرائم پر عالمی رائے عامہ کی ریکارڈ نفرت و بیزاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں قرارداد کی منظوری اور صیہونی جرائم سے نفرت و بیزاری کے اظہار کو ضروری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، امیر سعید ایروانی

دوسری جانب فلسطینی بچوں کی حمایت میں تہران کے 5 ہزار طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تہران کے 5 ہزار طلباء کا احتجاجی مظاہرہ آج صبح فلسطین اسکوائر میں ہوا۔

ریلی کے آغاز سے قبل طلبہ کی ایک بڑی تعداد چوک میں موجود تھی۔ تاہم پروگرام کے آغاز کے بعد طلباء کے مزید گروپس احتجاج میں شامل ہوئے اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

طلباء نے ایران، فلسطین اور لبنان کی حزب اللہ کے پرچم اٹھائے اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز بلندی کی اور غزہ کے نہتے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

فلسطین اسکوائر میں لگے انقلابی ترانوں، مزاحمت کے ویڈیو کلپس اور مظاہرین کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج سے اسکوائر کی فضا رنگ میں آنے لگی اور طلباء کی جانب سے شیطان بزرگ اور اس کے بغل بچے اسرائیل کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے نہتے عوام اور مزاحمت کے دلاروں کو حمایت کا یقین دلایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button