اہم ترین خبریںپاکستان
پاکستان میں امریکی سفارت خانوں کو بندکرکے سفیروں کو بے دخل کیا جائے،صابر ابومریم

فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ ابومریم نے کراچی میں حمایت فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ
امریکہ اسرائیل کے مظالم کی کھل کر حمایت کر رہا ہے۔اتوار کو کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے گھیراو کا اعلان کیا گیا ہے
ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ کراچی سمیت باقی شہروں میں بھی امریکی سفارت خانوں کی طرف رخ کیا جائے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں امریکی سفارت کاروں کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے۔
اگر امریکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل کی حمایت کرسکتا ہے تو پاکستان مظلوم فلسطینی کی حمایت کیوں نہیں کر رہا۔
ہم فلسطین کی حمایت میں امریکی سفیر کو ملک سے کیوں نہیں نکال سکتے؟
آخر امریکی سفارت خانوں کو بند کیوں نہیں کیا جاتا؟
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفارت خانے اس ملک میں جاسوسی کے اڈے ہیں انکو وہاں سے نکالا جائے اس سے پہلے کہ پاکستان کے عوام ان کو وہاں سے نکالے۔