اہم ترین خبریںپاکستان

کائنات کی تمام موجودات نبی کریم ص کی ذات سے فیض حاصل کرتی ہے، علامہ باقرعباس زیدی

علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم گلشن حدید یونٹ کے صدر صابرعمران نے علامہ باقرعباس زیدی اور صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے اور جشن میں خوش آمدید کہا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلشن حدید یونٹ ضلع ملیر کی جانب سے جشن میلاد الصادقینؑ بمناسبت ولادت باسعادت ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور صادق آل محمد حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن کراچی میں کیا گیا جس میں خصوصی شرکت اور خطاب صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نے فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ خداوند عالم نے نبی کریم ص کو عالمین کیلئے رحمت بنا کر بیجا ۔کائنات کی تمام موجودات نبی کریم ص کی ذات سے فیض حاصل کرتی ہے ۔اس کائنات کا زرہ زرہ نبی کریم ص کی ذات کے سامنے منکشف ہیں۔آج ہم صادق اول یعنی نبی کریم ص اور صادق ثانی امام جعفر صادق کا جشن منا رہے ہیں ۔یہ مکتب صادق ثانی کے نام سے منصوب ہے امام جعفر صادق ع مدینہ کے مدرسہ جس کی بنیاد آپ ص نے رکھی تھی اس کو آپ نے جاری رکھا جس میں 4 ہزار سے زائد طلباء نے فیض حاصل کیا ،آپ کے ایک صحابی نے 90 ہزاز سے زائد روایات کو باقی رکھا جس سے دین اسلام کی اصل ترویج ہوئی ایسی طرح آپ کے بہت سے سے اصحاب ہیں جہوں نے دین اسلام اصل چہرے کو عیاں کیا۔اخر میں علامہ باقر عباس زیدی شرکاء جشن کو برور اتوار 22 اکتوبر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل پارٹی کا چوتھا مشاورتی اجلاس ،ایم ڈبلیوایم رہنما شیخ ولایت جعفری کی شرکت،لاپتہ افراد کی بازیابی اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کا مطالبہ

علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم گلشن حدید یونٹ کے صدر صابرعمران نے علامہ باقرعباس زیدی اور صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے اور جشن میں خوش آمدید کہا، جشن میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے نائب صدر مولانا نشان حیدر ساجدی، صوبائی رہنما علی احمر زیدی،سینیئر نائب صدرمولانا گلزارحسین شاہدی،جوائنٹ سیکریٹری سید قیصرعباس زیدی، صدر عزاداری ونگ ضلع ملیر سید قیصررضا جعفری، سیکریٹری فلاح وبہودسیداسدعلی زیدی، سیکریٹری نشرواشاعت رضا حیدر زیدی، صدر شیعہ علماءکونسل ضلع ملیر مولانا محمد حسین الحسینی، رہنما جعفریہ الائنس مولانانثار جوہری،ثمر عباس زیدی، سینیئر رہنما ایم ڈبلیوایم مولانا محمد علی زیدی الحسینی، مولانا انصاف علی حیدری، چیئرمین یونین کونسل گلشن حدیدفیز 1غلام رضا جتوئی، رہنما پی پی پی غلام صفدر بھٹی،صدر جعفرطیاریونٹ کاظم نقوی، رضا علی، ظفرعباس ، ودیگر شخصیات شریک تھیں، جشن کا آغاز انتظار حسین بلوچ نے نظامت سے کیا، تلاوت حدیث کساء کی سعادت مولانا غلام حسین امیری نے حاصل کی۔

جبکہ سید حیدر علی زیدی، شاعر اھلبیت سید جریر رضا زیدی ،سید یاسر جعفری ،سید انیس حیدر زیدی، آغا دیدار،مرتضیٰ امیری،سید جواد مہدی زیدی،سید محمد رضا زیدی، ریاض حسین ایری، مولانامحمد علی زیدی اور سید واقف شاہ کاظمی نے بارگاہ معصومین ؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔جشن میں مو منین کی کثیر تعداد شریک تھی ، آخر میں نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، اس جشن کے انعقاد میں فرحان قادر ڈیکوریٹرزاور ٹیم عزادارنے خصوصی تعاون کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button