عراق

ہم عمر رسیدہ ذہنی نابالغ بائیڈن کے انجام کے منتظر ہیں، سید مقتدیٰ الصدر

شیعیت نیوز: عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ صیہونی دشمن کے خلاف جہاد ہمارے لئے باعث عزت و افتخار ہے۔

سید مقتدیٰ الصدر نے ان خیالات کا اظہار کل دوپہر فلسطینی مقاومت کی حمایت میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مغربی کنارے کے باشندوں اور فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی پر شکوہ ہے۔ غزہ کی حالیہ صورت حال حتیٰ آب و غذا کی بندش کے بعد بعض عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی باعث شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی حمایت اور غزہ کی صورت حال پر مغرب کے موقف پر ذرا بھی حیرانی نہیں ہوئی۔ ہم امریکی و اسرائیلی بتوں کے پاش پاش اور اس ذہنی نابالغ بائیڈن کے انجام کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں امریکہ کی ہر قسم کی مداخلت کا فوجی جواب دیا جائے گا، مقاومتی تحریک النجباء

یاد رہے کہ حالیہ سنیچر سے فلسطینی مقاومتی فورسز کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں ابھی تک ایک ہزار صیہونی مارے جا چکے ہیں۔

مقاومتی فورسز درجنوں صیہونیوں کو اسیر کرنے اور انہیں غزہ لے جانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

صیہونی فوج نے ان کارروائیوں کے جواب میں فلسطینی شہریوں کی متعدد عمارتوں کو بھاری بارودی مواد سے اُڑا دیا ہے جس سے درجنوں فلسطینی بچے اور عورتیں شہید ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کا پانی بند کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button