فلسطین میں امریکہ کی ہر قسم کی مداخلت کا فوجی جواب دیا جائے گا، مقاومتی تحریک النجباء

شیعیت نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔
مقاومتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائیوں اور عزیزوں سے جمعے دن ہونے والے عظیم اجتماعات میں شرکت کا مطالبہ کرتا ہوں۔ تمام عزیزان اپنے ہاتھوں میں فلسطینی و عراقی پرچم لے کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر اسرائیل نے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کی تو مقاومت کے ڈرونز اور میزائل اپنی قدرت کی جھلک دکھلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی جنایت ، 105 خواتین اور 140 معصوم بچے شہید
مقاومتی تحریک النجباء کے سیکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے اپنے اس بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت جنگ کا دائرہ وسیع کرتی ہے، مزاحمتی محاذ کے ڈرون طیارے اور میزائیل حیدری شجاعت کا مظاہرہ کریں گے اور شر پسند امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے فلسطین کے خلاف مداخلت کی صورت میں انہيں سخت فوجی جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کی دراندازی کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سنیچر کی صبح سے فلسطینی مقاومتی فورسز نے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر طوفان الاقصیٰ آپریشن کا آغاز کر دیا تھا، جس میں ابھی تک 800 سے زیادہ صیہونی ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہیں۔