اہم ترین خبریںایران

طوفان الاقصیٰ آپریشن مزاحمتی گروہوں اور مظلوم فلسطینی عوام کا جائز حق ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طوفان الاقصیٰ آپریشن مزاحمتی گروہوں اور مظلوم فلسطینی عوام کا جائز حق قرار دیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور غاصب صیہونیوں کے خلاف فوفان الاقصی آپریشن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اسرائیل کے اشتعال انگيز اقدامات اورجنگ پسندانہ پالیسیوں اور خاص طور سے صیہونی وزیر اعظم کے انتہا پسندانہ اقدامات کے مقابلے میں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت فلسطینی عوام کو غاصبانہ قبضے، جارحیت، زیادتیوں اور صیہونی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے مقابلے میں اپنا، اپنے وطن اور مقدسات کے دفاع کرنا پوری طرح جائز اور قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کو اس وقت بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے، رکن الہان ​​عمر

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویداروں نے اسرائيلی جرائم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور فلسطینوں کے سامنے مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں چھوڑا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمہ دار سمجھتا ہے اور اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔

دوسری جانب ایران کی حکومت نے فلسطینی محاذ استقامت کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا دنداں شکن جواب قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حکومت ایران کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے فلسطینی استقامتی محاذ کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو صیہونی حکومت کے جرائم کا منھو توڑ جواب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن نے ثابت کردیا ہے کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت آج ہمیشہ سے زیادہ کمزور پوزیشن میں ہے اور فلسطینی نوجوانوں کو بالادستی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button