اہم ترین خبریںدنیا

مجمع علماء و واعظین کا متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق پہ پابندی کا مطالبہ

 مجمع علماء و واعظین پوروانچل،ہندوستان کے ترجمان   مولانا ابن حسن املوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں متنازعہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘کا ٹریلر آیا ہے

جو24نومبر سے اردو فلکس پر نشر ہونے والا ہے جسکے خلاف شیعہ فرقہ کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ اس میں محرم میں عزاداری کے جلوسوں و سبیلوں اور شیعہ مذہبی مقدسات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 پاکستان میں شیعہ مذہبی مقدسات کا گویا مذاق اڑایا جا رہا ہے جو یقیناً ناقابل برداشت اور نہایت شرمناک ہے۔

مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے متنازعہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘ کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔

کیونکہ اس سے شیعہ مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوتی ہے۔

لہٰذا   ’’فرقہ عشق ‘‘ نامی اختلافی ڈرامہ جس سے شیعوں کی دل آزاری ہوتی ہے

 نشر ہونے سے روکنے کے لئے پاکستان کی حکومت پر دباؤ ڈالےاور  حکمرانوں سے احتجاج کیا جاتا ہے کہ مبینہ جعلی و فرضی اور ذہنی عیاشی کی عکاسی کرنے والا بیہودہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘ پر فوری پابندی عائد کی جائے

تاکہ بے جا فرقہ پرستی اور مسلکی فتنہ انگیزی کا زہر مزید پھیلنے نہ پائے اور امن امان کی صورت حال بگڑنے نہ پائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button