اہم ترین خبریںپاکستان

متعصب پنجاب پولیس کی جانب سے جلوس اربعین امام حسینؑ پر مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ حسینیہ حسن آباد ملتان سے دربارِ شاہ شمس تک ہونے والی اربعین واک کے خلاف تھانہ نیوملتان میں پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔

شیعیت نیوز: دشمنان نواسہ رسولؐ پنجاب پولیس کا ایک اور متعصبانہ اقدام، جلوس چہلم امام حسین ؑ میں پیدل شرکت (مشی/واک) پرملتان میں شیعہ علماء وعزاداران حسینی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ حسینیہ حسن آباد ملتان سے دربارِ شاہ شمس تک ہونے والی اربعین واک کے خلاف تھانہ نیوملتان میں پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق درج ایف آئی آر میں 1۔ سید اقبال مہدی زیدی (متولی امام بارگاہ حسینیہ حسن آباد) 2- سید اسد عباس شاہ (متولی امام بارگاہ ابوالفضل العباس) 3- سید حسنین علی بخاری (چیئرمین پاکستان عزاداری کونسل) 4۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی (صوبائی صدر مجلسِ وحدتِ مسلمین جنوبی پنجاب) کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق ،بھارتی ایجنسی را کی سرمایہ کاری سامنے آگئی

ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 لگائی گئی ہے اور نقص امن کو بنیاد بنا کر کاروائی کا آغاز کیا ہے، واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں پنجاب میں عزاداری کے خلاف حکومت اور پولیس کے متعصبانہ اقدامات ، ایف آئی آرز اور شیڈول فور سے فائلیں بھری پڑی ہیں لیکن نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کا ذکر اور ان کی یاد نا پہلے فراموش ہوئی تھی نا آئندہ ہوگی۔

عزاداران سید الشہداءؑ ایسی ہر ایف آئی آر کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور تاقیامت شہدائے کربلا کا غم اسی جوش وجذبے سے مناتے رہیں گے۔ انشاءاللہ

متعلقہ مضامین

Back to top button