دنیا

الہام علی اف اور پوتین کی ٹیلی فونی گفتگو، روسی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

شیعیت نیوز: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے قرہ باغ میں روسی فوجیوں کی ہلاکت پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فون کے دوران معذرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو اور آذربائیجان کی جانب سے قرہ باغ جھڑپوں کے دوران، روسی فوجیوں کی ہلاکت پر معذرت اور افسوس کا اظہار کرنے کی خبر دی ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے قرہ باغ کے شہریوں کے حقوق کی پاسداری اور انہیں تحفظ فراہم کرنے جیسے معاملات پر تاکید کی۔

رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے میں مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھین : سعودی اور اسرائیلی وفود کے درمیان خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں، اسرائیلی میڈیا کا دعوی

روسی سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق روسی افواج کی ہلاکت میں ملوث آذربائیجان کے کمانڈر کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اور ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے صدر نے ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے خاندانوں کی مالی مدد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایرواسکین کمپنی کا دورہ کیا ہے جو ڈرون طیارے بنانے میں روس کے اندر ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایرواسکین کمپنی کا دورہ کیا جو مختلف اقسام کے حملہ آور، جاسوسی اور ہوائی نگرانی کرنے والے ڈرون طیارے تیار کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دورے میں پوتین کے ہمراہ صنعت و تجارت کے وزیر، ولگا میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button