اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کراچی میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی اردو یونیورسٹی یونٹ (گلشن کیمپس) کے تحت سالانہ یوم حسین علیہ السلام منعقد کیا گیا۔

سالانہ یوم حسینؑ کی تقریب سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، معروف عالم دین اور محقق مفتی سید شہریار داؤد اور ڈاکٹر مظفر حسین رضوی سمیت ملک پاکستان کے نامور علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ مختلف نوحہ و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم حسینؑ میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : برمنگھم میں قائد شہید علامہ عارف الحسینیؒ کی 35ویں برسی کا انعقاد

یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا، آپ علیہ السلام نے اپنے قیام کو اپنی ایک وصیت میں یوں بیان کیا تھا کہ میرے قیام کا اصل مقصد فتنہ و فساد برپا کرنا نہیں بلکہ اپنے نانا حضرت محمد مصطفی ص کی امت کی اصلاح کرنا ہے اور اس کا واحد طریقہ امر باالمعروف و نہی عن المنکر ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج پھر یزید وقت نے اپنا سر اٹھایا ہے، اس نے پھر مسلمانان عالم پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی جانب سے راہ اسلام میں دی جانے والی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور اس قربانی تا قیامت دنیا کے مظلومین کے لیے باعث تقویت رہے گی، امام حسینؑ کی ذات نے ہمیں باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس دیا ہے، آج پھر مسلمانان عالم یزیدی قوتوں سے برسر پیکار ہیں، شام، عراق، یمن، فلسطین، کشمیر سمیت مختلف اسلامی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر استکباری قوتیں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں اور اسلام ممالک کے حکمران خاموش بیٹھے ہیں۔

سالانہ یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ امام حسینؑ نے باطل کی بیعت سے انکار کرکے دراصل ہر دور کے یزید سے انکار کیا تھا، اگر آج ہم بھی وقت کے یزید سے انکار کر لیں تو دنیا میں آج بھی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام پھر حاصل کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button