اہم ترین خبریںپاکستان

ہم امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے کتراتے ہیں، علامہ راجہ ناصر

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کی خوشنودی کے لیے عمران خان کوہٹا کر آزمائے ہوئے ان ناکام کرپٹ افراد کو عوام پر مسلط کر دیا گیا، جن پر کرپشن کے سنگین مقدمات تھے۔ یہی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ اس کے جوابدہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کرپٹ لوگوں کو بااختیار بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : علمائے کرام کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کریں گے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی ، پٹرول انتہائی مہنگی کر دی گئی ہے۔ ایران سے ہمسایہ ممالک کو پٹرول ،گیس سستے داموں مل رہی ہے۔ ہم امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے کتراتے ہیں۔ امریکہ راضی رہے عوام چاہے تباہ و برباد ہو جائے۔آئی ایم ایف سے قرض لے کے یہ موقع پر ست سیاست دان خود کھا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم آج بجلی کے بلوں کو جلا رہی ہے اگر ریاست نے ان کے حقوق کی پاسداری نہ کی تو وہ ان جگہوں پر جا کراپنے غصے کا اظہار کریں گے جہاں سے بل جاری کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ پرور تکفیری مولوی منظور مینگل کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج،گرفتاری کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دانستہ طور پر پاکستان سے مایوس کیا جا رہا ہے۔ لوگ پاکستان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ کاش مقتدر اور طاقتور طبقہ انسانی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button