دنیا

امریکی صدر کا بیٹا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،10سال قید

 شیعت نیوز:امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 3 الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنٹر جوبائیڈن پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا بیان قلم بند کرانے کے جن الزامات کی فرد جرم عائد کی گئی ان میں سزا 10 سال قید ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر کے بیٹے پر الزام تھا کہ انھوں نے پانچ سال قبل جب بندوق خریدی تو بتایا تھا کہ وہ نشہ نہیں کرتے جو کہ جھوٹ تھا اور بعد میں انھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ بے تحاشا نشہ کرتے تھے۔

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ 53 سالہ ہنٹر بائیڈن کو سزا ہوجاتی ہے تو یہ ان کے والد جو بائیڈن کی دوبارہ صدر بننے کی انتخابی مہم پر بری طرح اثر انداز ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت ری پبلکن نے الزام عائد کیا تھا کہ صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس الزام سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

یہ پہلی بار نہیں جب ہنٹربائیڈن اپنے والد جوبائیڈن کے سیاسی کیریئر میں نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک خاتون نے ہنٹر کی دوست ہونے اور ان کی بیٹی کی ماں ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button