مقبوضہ فلسطین

حماس کا عنقریب الرکن الشدید 4 جنگی مشقیں منعقد کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: غزہ میں اسلامی مزاحمتی گروہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں الرکن الشدید 4 جنگی مشقیں منعقد کی جائیں گی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ملت فلسطین کے خلاف جارحیت اور حملوں کی دھمکیاں ہر گز اسلامی مزاحمت رک جانے کا باعث نہیں بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت ملت فلسطین کی جدوجہد خاص طور پر مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے۔

حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ الرکن الشدید 4 نامی جنگی مشقوں کا مقصد مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یکم ربیع الاول کا احتجاج ملتوی کرنا بروقت، دانشمندانہ فیصلہ ہے، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا کہ یہ جنگی مشقیں اسلامی مزاحمت کے مشترکہ کنٹرول روم کے واحد موقف کی عکاسی کرتی ہیں جیسا کہ گذشتہ روز مشترکہ کنٹرول روم کے کمانڈرز نے غزہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔

اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی سرزمین کا ایک حصہ ہے اور اسلامی مزاحمت صیہونی دشمن کی جانب سے ہر ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت فلسطین کی آزادی یقینی بنانے کیلئے خود کو ہر لحاظ سے طاقتور بنانا جاری رکھے گی۔

یاد رہے حال ہی میں فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس عنقریب اپنی فوجی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے الرکن الشدید 4 کے نام سے جنگی مشقیں منعقد کرے گی۔

ماضی میں بھی حماس ایسی جنگی مشقیں انجام دیتی آئی ہے جن کا مقصد صیہونی دشمن کو یہ پیغام دینا ہے کہ اسلامی مزاحمت ہر قسم کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button