ایران

ایرانی قوم کا اہل بیت (ع) کے ساتھ دائمی اور اٹوٹ قلبی رشتہ ہے، محمد باقر قالیباف

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے کہا کہ اربعین کی مشی میں ایرانی قوم کی شاندار موجودگی نے ثابت کردیا کہ ملت ایران اور اہل بیت(ع) کے درمیان قلبی رشتہ اٹوٹ، پائیدار اور دائمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے آج (11 سمتبر) کے عمومی اجلاس کے ایجنڈے سے پہلے اپنی تقریر میں کہا کہ سب سے پہلے مشرقی البرز کے طرزہ دامغان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے شہید ہونے والے 6 محنت کشوں کی شہادت پر میں ان عزیزوں کے اہل خانہ، ملک کی محنت کش برادری اور ایران کے معزز لوگوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔ معدنی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت پر عملی توجہ دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مکالمہ اور معاہدہ ہی صدر کے انتخاب کا واحد راستہ ہے، شیخ نعیم قاسم

انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کے کان کنی کی صنعتوں کے کمیشن کو یہ ذمہ داری سونپ رہا ہوں کہ وہ اس حادثے کی وجوہات کا جلد پتہ لگائے اور ممکنہ غفلت اور خرابیوں پر خصوصی توجہ دے، خاص طور پر ایسے حادثات کو روکنے کے لیے ضروری آلات کی فراہمی اور ان کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ملازمین اور کارکنان اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر کے رپورٹ فوری طور پر عدالت میں پیش کرے۔ اس افسوس ناک واقعے اور نقصان کو ایک فرصت میں بدل دینا چاہیے تاکہ کان کنی کے محنتی اور مظلوم کارکنوں کی حفاظت پر عملی توجہ دی جاسکے۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ میں دوسرے شہید محراب حضرت آیت اللہ مدنی کی پاکیزہ روح کو سلام پیش کرتا ہوں جو سنگدل منافقین کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ اسی طرح میں عظیم مفسر قرآن، انتھک مجاہد اور تہران کے پہلے امام جمعہ آیت اللہ سید محمود طالقانی کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایران کے دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس سر زمین پر غلبہ حاصل کرنا نا ممکن ہے۔

قالیباف نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر اربعین کی مشی میں ایرانی قوم کی شاندار موجودگی اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایرانی زائرین کی تعداد میں اضافے نے ثابت کر دیا کہ ملت ایران اور اہل بیت (ع) کے درمیان اٹوٹ قلبی رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

ایران کے دشمن اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جب تک اہل بیت اور امام حسین (ع) کی محبت ہمارے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اس سرزمین پر غلبہ حاصل کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے انتظامی عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے مستعد انتظام کے ذریعے زائرین کی بہت سی مشکلات کو گزشتہ سال کے مقابلے میں حل کرکے عوام کو مطمئن کیا اور مجھے امید ہے کہ بقیہ مسائل بالخصوص زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ کی مشکلات اگلے سال حل ہوجائیں گی۔ ہم عراق کے مہمان نواز لوگوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسلام اور شیعیت کے دشمنوں کے پروپیگنڈوں اور تفرقہ بازی سے قطع نظر تمام زائرین کا بہترین طریقے سے استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button