اہم ترین خبریںپاکستان

چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس میں خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کا احتجاج

شیعت نیوز : اربعین حسینی کے مرکزی جلوس میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی سربراہی میں عزادارانِ سید الشہداءؑ نے شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے شیعہ جوانوں کے اہل خانہ کی جانب سے سالہا سال سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری تاہم اب بھی درجنوں افراد اسیری کے منتظر ہیں۔

کراچی میں برآمد ہونے والے اربعین حسینی کے مرکزی جلوس میں جبری لاپتہ افراد کے خانوادہ کی سربراہی میں لاکھوں عزاروں نے شیعہ گمشدہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت و متعلقہ اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سفر عشق، مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے ہزاروں عزاداروں کا پیدل سفر

عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ کسی تنظیم کا مسئلہ نہیں ہے، یہ شیعہ قوم کا مسئلہ ہے، پوری قوم ان ماؤں بہنوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ ان خانوادوں سے بات کریں اور ہمارے جوانوں کو سامنے لائیں۔

اسٹیج پرموجود دیگر علمائے کرام اور اسیروں کے خانوادے نے آخری اسیر کی رہائی تک اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

احتجاج کے دوران شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں نے لبوں پر ٹیپ لگاکر اور ہاتھوں میں رسی باندھ کر علامتی اسیری اور حکومت کی بےبسی کا بھی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button