مقبوضہ فلسطین

فلسطینی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز: فلسطینی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. اس درمیان صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں جنین کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

فلسطینی سے آمدہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں کی مدد سے غرب اردن کے شہر جنین میں واقع کیمپ پر حملہ کیا اس دوران انہوں نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔

صیہونی فوجیوں نے اس عرصے میں ایک فلسطینی کے گھر کا کافی دیر تک محاصرہ کئے رکھا۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے اسنائپر فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر تعینات ہوگئے ہيں اس دوران صیہونی فوجیوں نے اس حملے کے دوران ایک فلسطینی کو جو کچھ عرصے قبل ہی صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہوا تھا دوبارہ اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین عالم اسلام کا دھڑکتا دل ہے، بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے صیہونی فوجیوں کے ان جارحانہ اقدامات کا جواب دیا اور ان سے جھڑپ ہوئی اس جھڑپ کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی اور ان پر بم پھینکے۔

ایک اور خبر میں کہا گيا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر طولکرم میں حملہ کرکے کم سے کم ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔

اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے غزہ کی فضا میں پرواز کررہے ہيں صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کا یہ گشت ایک ایسے وقت انجام پایا ہے جب شمالی اریحا میں صیہونی بستی کے قریب کے فلسطینی مجاہدین نے صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دیں۔

فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح غرب اردن کے علاقے غور میں بھی صیہونی مخالف کارروائي انجام دیتے ہوئے ایک صہیہونی فوجی کو گولی مار کر زخمی کردیا کردیا۔

غیر ملکی میڈيا نے خبردی ہے کہ غور اردن کے علاقے میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو محض اس شبہے میں گرفتار کرلیا کہ وہ صیہونیت مخالف کارروائي انجام دے سکتا تھا اور پھر اس فلسطینی نوجوان کو گولی مار کرشہید کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button