اہم ترین خبریںپاکستان

متنازعہ بل سے فتنہ و فساد پھیل رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے متنازعہ بل کو ملک میں فتنہ و فساد کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل سنت کے علماء کے خلاف مقدمات کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس میں مزید شدت پیدا ہونے پر ملک میں فرقہ وارایت کو فروغ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں حضرت سیدہ سکینہ بنت الحسین علیہما السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے مثال قربانی کے سبب دین اسلام آج بھی زندہ اور تابندہ ہے۔ محبت امام حسین علیہ السلام دین اسلام کی بقاء کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی واٹر کارپوریشن کا اربعین حسینی میں خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمان مل کر چہلم شہدائے کربلا کے موقع اتحاد و وحدت کے ساتھ عشق رسول و آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعلیٰ مثال قائم کریں گے۔ شیعہ سنی اتحاد کے نتیجے میں یزید پلید کے خاندان سے محبت کرنے والے ایک دفعہ پھر ذلیل و رسواء ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ بل ملک میں فتنہ و فساد کا سبب بنا ہے۔ اہل سنت کے علماء کے خلاف مقدمات کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس میں مزید شدت پیدا ہونے پر ملک میں فرقہ وارایت کو فروغ ملے گا۔ اس بل کے نتیجے میں ملک میں جو فتنہ و فساد پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل لانے والی جماعتیں یعنی جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی جماعتیں اس کی ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button