پاکستان

کراچی: مرکزی اربعین کمیٹی (ڈسٹرکٹ سینٹرل و ڈسٹرکٹ ویسٹ) کا مشترکہ اجلاس

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے زیلی ادارے مرکزی اربعین کمیٹی (ڈسٹرکٹ سینٹرل و ڈسٹرکٹ ویسٹ) کا مشترکہ اجلاس جعفریہ الائنس پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کوارڈینیٹر محترم جناب میر تقی ظفر کی زیرِ صدارت امام بارگاہ فاطمۃ الزہراء (س) انچولی بلاک 20 میں منعقد ہوا۔

مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر مرکزی اربعین کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل برادر ندیم حیدر ، بوتراب اسکاؤٹ کے سینئر رہنماء برادر ندیم تصدق، میڈیا کوآرڈینیٹر عرفان حیدر سمیت پانچوں ٹاؤنز کے زمہ داران شریک تھے، جبکہ اس موقع پر مرکزی اربعین کمیٹی گلشن اقبال ٹاؤن کے رہنماء عارف حسن نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کوآرڈینیٹر محترم جناب ندیم حیدر نے شرکائے اجلاس کو مرکزی اربعین کمیٹی کے قیام اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے برادر ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات باالخصوص عزاداری و عزادار کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ملت جعفریہ کے ہر فرد کو انفرادی/جتماعی کردار ادا کرنا ہے۔

انھوں نے ملت کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے ہر دور میں ہر قسم کے حالات و واقعات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہرآول دستے کا کردار ادا کیا ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں عزاداری کی ترویج اور اس کے دفاع کے حوالے سے ملت جعفریہ کے جوانوں کا ایک منفرد عملی کردار ہے، جس کو کبھی فراموش نھیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی واٹر کارپوریشن کا اربعین حسینی میں خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری

شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر جعفریہ الائنس ڈسٹرکٹ سینٹرل محترم جناب میر تقی ظفر کا کہنا تھا کہ اس سال اربعین حسینی ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، جس کی اولین وجہ موجودہ دور میں اسلام دشمن پاکستان دشمن عناصر اور ان کے زرخرید ایجنٹوں کی جانب سے شیعہ و سنی بھائیوں کے خلاف ایک نیا محاز کھڑا کرکے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل کر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، جبکہ پاکستان کے غیور شیعہ و سنی فرزند اس سال اربعین حسینی کو بھرپور انداز میں مشترکہ طور پر مناتے ہوئے آپسی اتحاد و اتفاق کا عملی ثبوت پیش کرکے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

میر تقی ظفر نے مرکزی اربعین کمیٹی کے زمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عزاداری کے اجتماعات میں علمائے اہلسنت و دیگر اہلسنت برادران کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران کو علاقائی سطح پر رابطہ سازی کرکے والنٹیئرز بناتے ہوئے اربعین حسینی کے انعقاد کے حوالے سے بھرپور تیاری کرنے کا بھی کہا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام پانچوں ٹاؤنز کی سطح پر ملی اداروں، ماتمی انجمنوں، اسکاؤٹس تنظیموں کے ساتھ فوری رابطہ کرکے ان کے ساتھ میٹنگز منعقد کرکے اربعین حسینی کے انتظامی امور کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اجلاس کے آخر میں وطن عزیز کی بقاء، تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ دعائے سلامتی امام زمانہ (عجل اللہ تعالٰی فرجھم شریف) کی تلاوت کے ساتھ مشترکہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button