ایران

ایرانی ہلال احمر کی زائرین کی خدمت کے لیے بشماق بارڈر پر آٹھ امدادی ٹیمیں تعیینات

شیعیت نیوز: صوبہ کردستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بشماق بارڈر پر چار ایمبولینسوں، ایک ریسکیو گاڑی اور تین ریسکیو موٹر سائیکلوں کے ساتھ آٹھ ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق کردستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے تعلقات عامہ کا حوالہ دیتے ہوئے مہدی خوش قدم نے کہا کہ اربعین امدادی کیمپ 18 ستمبر تک حسینی زائرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے بشماق بارڈر پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشماق کی سرحد پر اربعین حسینی کیمپ میں تعینات ٹیمیں صوبہ بھر کے تمام شہروں سے حصہ لے رہی ہیں۔

کردستان ہلال احمر سوسائٹی کے ریلیف اینڈ ریسکیو کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس عرصے کے دوران صوبے کے تمام آپریشنل پوائنٹس فعال ہیں اور عراق کے کردستان علاقے کے سلیمانیہ تک بشماق سرحدی کیمپ میں امدادی اور انتظامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بشماق سرحد پر چار ایمبولینسوں، ایک ریسکیو گاڑی اور تین ریسکیو موٹر سائیکلوں کے ساتھ آٹھ ریسکیو ٹیمیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

خوش قدم نے زائرین کو مناسب خدمات فراہم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زائرین سے درخواست ہے کہ وہ ہلال احمر کے ریسکیورز کی سفارشات پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کا حتمی اعلامیہ جاری

دوسری جانب صوبہ ایلام کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ کے مطابق اربعین کے ایام میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 40 ایمبولینس گاڑیاں عراق روانہ کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ ایلام کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ غلام رضا علی محمدی نے کہا ہے کہ صوبائی ہلال احمر نے اربعین کے ایام میں امدادی سرگرمیوں کا اغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پورے ملک سے انجمن ہلال احمر کی ٹیمیں اور کارکن عراق روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران زائرین اربعین کی حفاظت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ مہران بارڈر کے راستے میں مختلف مقامات پر ہنگامی امداد کے 30 مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کسی بھی حادثے کی صورت میں ہنگامی امداد کا انتطام کیا گیا ہے۔

علی محمدی نے مزید کہا کہ اس سال سرحد پار بھی زائرین کی خدمت رسانی کی خاطر مہران سے کربلا تک راستے میں ہلال احمر کے مراکز قائم کئے ہیں۔ 40 ایمبولینس گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر تعیینات کی گئی ہیں تاکہ زائرین کو بروقت امداد فراہم کی جائے۔

ہلال احمر کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت رسانی کا سلسلہ آج سے شروع ہوا۔ ابعین کے بعد زائرین کی واپسی کے بعد یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button