اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں ’’فکر حسینی کانفرنس‘‘ کا انعقاد

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی رح کی برسی کی مناسبت سے ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز ’’فکر حسینی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

کوٹلی امام حسینؑ میں منعقدہ فکر حسینی کانفرنس میں شہید قائد کے فرزند سید حسین الحسینی نے بھی خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین سبزواری سمیت مختلف علمائے کرام اور اہم شخصیات نے خطابات کئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں الہول کیمپ عراق اور دنیا کی سلامتی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے، عراق

فکر حسینی کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ طور پر ناموس صحابہ و اہلبیتؑ بل مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ اہلبیتؑ، امہات المومینین اور اصحاب رسول کی توہین کو حرام سمجھتے ہیں اور بے ادبی نہیں کر سکتے۔ قانون سازی کے مخالف نہیں، بل پر مشاورت اور توہین کی تعریف کی جائے۔

علاوہ ازیں یکم ربیع الاول کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : توہین صحابہ و اہل بیت کا متنازع بل پاکستان کی سلامتی کے منافی ہے، علمائے شیعہ

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور چیئرمین زہراء اکیڈمی پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں معروف مذہبی اسکالر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی حسین مدنی نے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر کراچی کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button