ایران

ایرانی وزیر خارجہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج اعلان کیا کہ حسین امیر عبداللہیان کا سعودی عرب کا دورہ مستقبل قریب میں ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل قریب میں وزیر خارجہ کے سعودی عرب کا دورہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور امیر عبداللہیان کے ہم منصب کی طرف سے دی گئی دعوت کے فریم ورک میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کی غرض سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر جنرل سلیمانی نہ ہوتے تو آپ لندن کی سڑکوں سے لاشیں اٹھا رہے ہوتے، سفیر عباس موسوی

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں اور اقتصادی مسائل میں مذاکرات اور مشاورت کو آگے بڑھانے کا عمل ایجنڈے میں شامل ہے اور یہ ہمیں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور ترقی کے اہداف اور بہتر نتائج کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ناصر کنعانی نے ایرانی صدر کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ کی طرف سے صدر مملکت کو اس ملک کے دورے کی دعوت سرکاری طور پر دی گئی ہے اور اس سفر کی تاریخ پر ابھی غور نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم یمن کے خلاف سعودی جارحیت کے تسلسل کو برداشت نہیں کریں گے، سید عبدالملک الحوثی

اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی عزم کے فریم ورک کے اندر ہونے والے معاہدوں کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے 27 جون کو تہران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button