اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد کی عراق میں موجود پاکستان سفیر احمد امجد سے ملاقات

اس ملاقات میں پاکستانی زائرین کے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین اکبر، مولانا مجیر محمد میثمی مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کی عراق میں موجود پاکستانی سفیر جناب احمد امجد سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پاکستانی زائرین کے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ احمد اقبال رضوی کا کوئٹہ میں ٹارکٹ کلنگ کانشانہ بننے والے شیعہ پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ

مختلف حکومتی سطح کے نمائندگان سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستانی سفیر نے مسائل کے حوالے سے جو اقدامات ہو رہے ہیں، اس بارے میں وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی سفیر کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button