دنیا

امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی حمایت میں منظور ہونے والی قرار داد کی سخت مخالفت

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی حمایت میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرار داد منظور کر کے دعوی کیا کہ اسرائیل نسل پرست نہیں ہے۔

اسرائیل کی حمایت میں منظور ہونے والی اس قرارداد کی مخالفت کرنے والے 9 ڈیموکریٹ نمائندوں کا تعلق پروگیسیوگروپ سی پی سی سے ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کی حمایت میں یہ قرارداد ایسے وقت میں پاس کی ہے کہ جب حالیہ ہفتوں کے دوران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے فلسطینی ٹھکانوں پراپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور اس نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اپنا سب سے بڑا ہوائی حملہ غرب اردن پر کیا جس میں بڑے پیمانے پر فلسطینی شہید و زخمی ہوئے اور استقامتی محاذ کے جوانوں نے اسرائیلی حملوں کا دندان شکن جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج کے درجنوں ریزرو افسران کا رضاکارانہ خدمات کے خاتمے کا اعلان

دوسری جانب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیاہے کہ اس نے یوکرین کی فوجی امداد کی غرض سے ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر کا اسلحہ اور فوجی امداد مختص کی ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر کی فوجی امداد میں ہوائی دفاعی نظام ناسامز کی چار بیٹریوں کے علاوہ توپ خانے اور ڈرون طیارے بھی شامل ہیں تاہم ان کی صحیح تعداد کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے بارودی سرنگوں کی صفائی کا سازوسامان، ایندھن فراہم کرنے والے 150 ٹرک، اسلحہ کی فراہمی اور پرامن رابطہ برقرار کرنے کی 115 گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button