مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے کی مزاحمت، تل ابیب کا عبرتناک انجام ہو گا، صلاح البردویل

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن صلاح البردویل نے کل شام تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غاصب عبوری صیہونی حکومت کے لیے مستقبل بہت تاریک ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک اعلیٰ عہدے دار صلاح البردویل نے صیہونی عبوری حکومت کے تاریک مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کے جرائم مغربی کنارے میں فلسطینی قوم سے ان کے خوف کو ظاہر کرتے ہیں۔

فلسطین الیوم نیوز ویب سائٹ نے لکھا کہ حماس کے سیاسی عہدیدار نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ غزہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی حمایت کرتا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جنین میں مزاحمت ایک سنگین ردعمل جب کہ آج کے واقعات ایک ہمہ گیر دھماکے کی تیاریاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی آمروں کے چہرے سے نقاب ہٹ گئی ہے، ناصر کنعانی

صلاح البردویل نے زور دیا کہ مزاحمت کو اسرائیل کو حیرت میں ڈالنے کی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

گذشتہ ہفتے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین پر ایک ہمہ گیر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید، 140 زخمی اور درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جنین شہر میں غاصب صیہونی حکومت کا فوجی آپریشن، جو اس شہر کی عمارتوں، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا باعث بنا، 48 گھنٹے تک جاری رہا۔

مقبوضہ فلسطین کے سیاسی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جنین میں فلسطینی کیمپ پر قابض صیہونی حکومت کے حالیہ حملے نے یہ ثابت کر دیا کہ تل ابیب وسیع پیمانے پر نا امنی سے بچنے اور مزاحمت کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے سبب جنگ کو ہی ناگزیر آپشن کے طور پر دیکھتا ہے لیکن اسے اس میں بھی شکست کا سامنا رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button