ایران

یورپی فریقوں کے ساتھ حالیہ مذاکرات تعمیری تھے، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ مفاہمت کے حصول کے لیے ایران اور یورپ کے درمیان مذاکراتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی فریقوں کے ساتھ ایران کے حالیہ مذاکرات واضح اور تعمیری تھے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فریقین نے تازہ ترین بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفت اور یورپ اور ایران کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے ہر قسم کے اسلامو فوبیا سے یورپ کی جانب سے سنجیدگی اور مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سویڈن میں اسلامی مقدسات اور قرآن کریم کی توہین کے اقدام جسے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح ہوا ہے، کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے نے مشترکہ مفاہمت کے حصول کے لیے ایران اور یورپ کے درمیان مذاکراتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی فریقوں کے ساتھ ایران کے حالیہ مذاکرات واضح اور تعمیری تھے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں عید غدیر پر 10 کلو میٹر طویل عوامی ضیافت کا انتظام

ایرانی وزیر خارجہ نے بورل اور مورا کے کردار کو تعمیری قرار دیا اور مزید کہا کہ خطے میں یورپی یونین کے نئے نمائندے، جو پہلے اٹلی کے وزیر خارجہ تھے، کے ہمارے ساتھ تعمیری تعلقات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ایران اور یورپ کے درمیان مثبت بات چیت کے عمل میں مدد کریں گے۔

امیر عبداللہیان نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ یوکرین سمیت دنیا میں امن و استحکام کا حامی رہا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنگ کا خاتمہ صرف سیاسی اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے دہشت گرد گروہ منافقین کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ البانیہ کی حکومت کی جانب سے ان دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے حالیہ کارروائی اگرچہ دیر تھی لیکن یورپی ممالک کے لیے ایک تجربہ ہے۔

بورل نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جاری تعاون اور مذاکرات کا بھی خیر مقدم کیا اور اس کے تسلسل کو مفید اور مثبت قرار دیا۔

انہوں نے قرآن کریم کی توہین کرنا یورپی یونین کا موقف نہیں ہے اور مذاہب کے خلاف کسی بھی قسم کی توہین اور اقدام یورپی یونین کی جانب سے قابل مذمت ہے۔

اس ملاقات میں فریقین نے جوہری معاہدے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مثبت تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button