ایران میں 8.5 ملین ٹن لیتھیئم کے ذخائر دریافت، غاصب صہیونی حکومت پھر پریشان

شیعیت نیوز: ایران میں لیتھیئم کی بڑی مقدار کی دریافت سے پریشان غاصب صہیونی حکومت کے میڈیا نے اعتراف کیا ہے اس قدرتی ذخائر سے بین الاقوامی سطح پر ایران کی اہمیت بڑھ جائے گی اور مغربی ایشیا کی مرکزیت ایک بار پھر ایران منقتل ہو جائے گی۔
عبری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں لیتھیئم کے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بڑے ذخائر کی دریافت سے ایران کی اقتصادی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
المیادین نے غاصب صہیونی اخبار معاریو کے حوالے سے لکھا ہے کہ لیتھیئم کی اتنی بڑی مقدار میں دریافت سے بین الاقوامی سطح پر ایران کی اقتصادی اور خارجہ سیاست پر بہت مثبت اثر پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ایک غاصب صہیونی ماہر نے کہا ہے کہ لیتھیئم کی دریافت سے مشرق وسطیٰ کی مرکزیت پھر تہران منتقل ہو جائے گی اور توانائی، بیٹری سازی کی صنعت، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں ایران کا حصہ بین الاوقوامی سطح پر فیصلہ کن کردار کا حامل ہو جائے گا۔
غاصب صہیونی اخبار نے ایران میں لیتھیئم کے ذخائر کے دریافت ہونے پر لکھا ہے کہ لیتھیوم کی دریافت کا مطلب، تہران کی واشنگٹن اور اس کے اتحادی اسرائیل کے مقابلے میں انٹیلیجنٹ جنگ میں فتح ہے، اس سے تہران-چین اور تہران اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
غاصب صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت بننے کے قریب ہے اور اس موقع پر ہمدان میں اس قیمتی لیتھیئم کی دریافت سے ایران اقتصادی اور سیاسی طور پر بہت طاقتور ہو جائے گا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے صوبۂ ہمدان میں 8.5 ملین ٹن لیتھیئم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔