دنیا

افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ڈپٹی گورنر کار بم دھماکے میں ہلاک

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبے بدخشان کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدخشان میں طالبان حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ معزالدین احمدی نے بتایا ہے کہ آج صبح صوبہ بدخشان کے شہر فیض آباد کی عدالت کے سامنے ایک کار بم دھماکے میں اس صوبے کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی اور ان کے ڈرائیور مارے گئے ہیں ۔ اس دھماکے میں چھے دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مستحکم لبنان، شام اور علاقے کے استحکام میں موثر ہے، بشار اسد

دوسری جانب افغانستان میں امداد کے ضرورت مند افراد میں مزید پانچ لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیشن مرکز اوچا نے اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار تیئیس سے قبل امداد حاصل کرنے والے افغان شہریوں کی تعداد اٹھائیس ملین پانچ لاکھ کے قریب تھی جو اب بڑھ کر دو کروڑ نوے لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اس ادارے نے افغانستان کی صورت حال کو ناگفتہ بہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چھے مہینے کے دوران ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جن پر اب تک توجہ نہیں دی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لئے دو ارب چھبیس کروڑ ڈالر کی فوری طور پر ضرورت ہے۔

افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ نوے کروڑ ڈالر پر مشتمل بین الاقوامی امداد سے سترہ ملین تین لاکھ افغان شہریوں کی کم سے کم ایک بار مدد کی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button