اہم ترین خبریںپاکستان

امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی ملتان میں احتجاجی ریلی ، ملعون احسن باکسرکی سزا کا مطالبہ

ریلی میں عون رضا انجم ایڈووکیٹ، احسن مہدی، دلاور زیدی، عاطف سرانی، غلام حسنین انصاری، اظہر جوئیہ ایڈووکیٹ، احتشام حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت قائم مقام ضلعی صدر مرزا وجاہت علی نے کی۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سلیم عباس صدیقی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ابوذر ہادی، مولانا ہادی حسین، مولانا غلام جعفر انصاری، اور دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے گستاخ امام مہدی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی رضوی کاوزیر زراعت اور ممبر جی بی کونسل کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام دارلشفاء حضرت عباس (ع) ہسپتال کا دورہ

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک گستاخِ امام مہدی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، پورا ملک سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور احسن باکسر نامی گستاخ امام مہدی کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، رہنماؤں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں اس ملک ک امن عزیز ہے، ریلی میں عون رضا انجم ایڈووکیٹ، احسن مہدی، دلاور زیدی، عاطف سرانی، غلام حسنین انصاری، اظہر جوئیہ ایڈووکیٹ، احتشام حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button