اہم ترین خبریںپاکستان

شہید صفدر شاہ اور ان کے جواں سال صاحبزادے کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

علماء کرام اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بہتر گھنٹے میں قاتلوں کو گرفتار کرے اور جلد از جلد ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور کورنگی، لانڈھی کے عزاداران کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ملت جعفریہ میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

شیعیت نیوز:  جعفریہ رابطہ کونسل کے تحت شہید صفدر شاہ اور ان کے جواں سال صاحبزادے کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جامع مسجد اثناء عشری و امام بارگاہ عزاء خانہ صغراء کورنگی نمبر 4 پر احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، جس سے علامہ محسن جوادی، ڈاکٹر علی محمد بخاری، مولانا ابو الحسن مشہدی، مولانا رمضان اور دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بےگناہ شیعہ نوجوانوں کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ نا رکا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی

مظاہرے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ پولیس جانتی ہے کہ ہمارے شہداء کے قاتل کون ہیں لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی۔ علماء کرام اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بہتر گھنٹے میں قاتلوں کو گرفتار کرے اور جلد از جلد ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور کورنگی، لانڈھی کے عزاداران کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ملت جعفریہ میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button