اصفہان عدالت نے دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین مجرموں کو پھانسی

شیعیت نیوز: دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث مجرموں صالح میرہاشمی، مجید کاظمی شیخ شبانی اور سعید یعقوبی کردسفلی کو ایران کے صوبۂ اصفہان عدالت میں پیش کردیا گیا اور جرم کے اعتراف کے بعد آج انہیں پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے میڈیا ذرائع سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ سال ایرانی فوجی چھاؤنی خانۂ اصفہان پر دہشت گردانہ کارروائی میں شامل مجرموں صالح میرہاشمی، مجید کاظمی، شیخ شبانی اور سعید یعقوبی کو پھانسی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صوبۂ سیستان و بلوچستان میں مختلف قوموں کے درمیان اتحاد و وحدت قابلِ تحسین ہے، رئیسی
واضح رہے کہ ان مجرموں نے اصفہان ایران میں سیکیورٹی فورسز کی چھاؤنی ”خانۂ اصفہان“ پر دہشت گردانہ حملہ کر کے کچھ سیکورٹی فورسز کو شہید کردیا تھا۔
یاد رہے کہ ان مجرموں نے گزشتہ سال نومبر میں اصفہان میں واقع گارڈ اسکوائر پر مسلحانہ کاروائی کر کے اسماعیل چراغی، محسن حمیدی اور محمد کریمی نامی 3 سیکیورٹی محافظ کو شہید کر دیا تھا۔
تحقیقات کے مطابق، ان مجرموں نے ایک دوسرے کے ساتھ پیشگی ہم آہنگی اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران سمیت عوام کو نشانہ بنانے کی نیت سے مسلح دہشت گردانہ کارروائی کی تھی تاہم ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد سمیت سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملے کی مذمت
واضح رہے کہ فائرنگ کرنے والے ان عناصر کو گرفتار کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی تھی تاہم ایران کے صوبۂ اصفہان میں، 6 مجرموں کو عدالت میں پیش کردیا گیا اور جرم کے اعتراف کے بعد آج انہیں پھانسی دے دی گئی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ ایرانی سیکورٹی فورسز کی چھاؤنی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد تھے۔