ایران

یوم نکبت کی مناسبت سے ایرانی صدر کا پیغام

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے یوم نکبت کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ”یومِ نکبت” انسانی تاریخ کے دردناک ترین واقعات میں سے ایک کی یاد دہانی ہے۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز صہیونی نسل پرست حکومت کے قیام ‘یوم نکبت’ کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت نے یومِ نکبت کے بعد سے لاکھوں فلسطینیوں کی نقل مکانی، فلسطینی کارکنوں اور عام لوگوں کے ٹارگٹڈ قتل، ان کے گھروں، کھیتوں اور کاروباری مقامات کی تباہی اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے فلسطینی قوم اور علاقے کی قوموں کے خلاف صیہونی نسل پرست حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی حمایت، مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور فلسطین میں خودمختار اور آزاد حکومت کے قیام اور صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے ذمہ دار بین الاقوامی اداروں کے عملی اقدامات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی نے انسانی اقدار پر مبنی حکومت کا نظریہ پیش کیا، جنرل رضا سلیمانی

دوسری جانب محمد اسلامی نے تہران کے ایٹمی توانائی ہائی اسکول کے طلبہ کی کامیابیوں، کتابوں اور ایجادات کی تقریب رونمائی میں کہا کہ ایٹمی توانائی کا ادارہ طلبہ کے لیے حقیقی اور عملی مسائل کی تعریف کر کے ان کے لیے ترقی کا راستہ آسان بنانے اور خوداعتمادی کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کے اسکولوں میں ایسا کام شروع کیا گیا ہے کہ جس میں تخلیقی صلاحیت اور ٹیکنالوجی تشکیل پاتی ہے اور وہ طلبہ کو ترقی کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انھوں نے تابکاری سے تحفظ فراہم کرنے والے نینو ریشوں کا ذکر کرتے ہوئے، جو کہ اسکول کے طلبہ کی ایک ایجاد ہے، مزید کہا کہ اس نینو کوٹنگ کی جوہری توانائی کے ادارے کو ضرورت ہے اور اس ہائی اسکول کی کامیابیاں مکمل طور پر عملی فوائد کی حامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دشمن یہ پروپیگنڈا کرنے اور باورکرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ملک کے اندر ایرانیوں کو ترقی کرنے کے مواقع میسر نہیں ہیں اور وہ انسانی سرمائے کو لوٹنے کی کوشش میں ہے۔

محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ایران بےمثال ذخائر کا حامل ہے اور جو ملک سائنس و ٹیکنالوجی کے سرکل کو مکمل کر سکتا ہے وہ درپیش چیلنجوں اور مشکلات کو بھی حل کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button