اہم ترین خبریںایران

ایرانی وزیر خارجہ کی غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کی مذمت

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کے عوام پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز فلسطینی اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطینی مزاحمت اور غزہ کے مزاحمتی عوام اس جدوجہد میں بالآخر غالب آئیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ تبصرہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

امیرعبداللہیان نے غزہ کے عوام پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام اور جہادی گروپوں کی بہادرانہ مزاحمت کو بھی سراہا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں اور ان کے جائز مزاحمت کی حمایت کرے۔

اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کی حمایت پر ایرانی عوام اور حکومت کی تعریف کی اور امیرعبداللہیان کو غزہ کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقاومت طاقتور ہوگئی ہے، صہیونی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، جنرل قاآنی

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ھنیہ نے رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کو سلام کا پیغام دیتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں ایران کی سیاسی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونی حکومت کے غیر انسانی اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت، رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے اور بے گناہ فلسطینیوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ھنیہ نے رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کو سلام کا پیغام دیتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں ایران کی سیاسی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا اور مزاحمت کی مکمل تیاری اور مزاحمتی گروہوں کی آپسی ہم آہنگی پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button