اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، سانحہ انہدام جنت البقیع کی ریلی، سعودی حکومت سے مزارات کی تعمیر کا مطالبہ

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے سانحہ انہدام جنت البقیع منایا گیا۔

یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ریلی میںتحریک نفاذ فقہ جعفریہ لاہور کے ارکان و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی شرکاء نے جنت البقیع کی تعمیر نوء کا مطالبہ کیا۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ لاہور کی جانب سے ریلی کا آغاز مسافر خانہ دربار بی بی پاک دامنؒ سے ہوا، جو لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔

لاہور پریس کلب کے مقام پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و دیگر شیعہ علماء نے خطاب کیا اور جنت البقیع کی تعمیر نوء کے حوالے سے مطالبات پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے صدر حسن عارف کا جنت البقیع کی فوری تعمیر اور مقدس مقامات کھولنے کا مطالبہ

سانحہ انہدام جنت البقیع ریلی میں مرکزی رہنما تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ شبیہ الحسن کاظمی، سیکرٹری تعلقات عامہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ لاہور سید حسن کاظمی، سید ذوالفقار نقوی، ممبر ٹی این ایف جے لاہور سید عمران نقوی، علامہ رضوان درانی، علامہ حسین مصور، سید ناصر بخاری و دیگر بھی موجود تھے۔ پولیس کی بھاری نفری ریلی کی سکیورٹی پر مامور رہی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے رہنماوں و دیگر شیعہ علماء کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کو چاہیے کہ پھیل رہی نفرتوں، افراتفری کی فضا کو کم کرنے کیلئے جنت البقیع کی تعمیر نو کروائے۔

علماء نے کہا کہ جنت البقیع میں اُمہات المومنین، صحابہ کرام اور نبی آخر الزمان ﷺ کی شہزادی فاطمہۃالزہرہ کے مزار تھے، جن کو گرا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔

یاد رہے کہ سو سال قبل 21 اپریل 1925 بمطابق 8 شوال سعودی حکومت کی جانب سے جنت البقیع کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ جنت البقیع کے انہدام کے خلاف ہر سال 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر منایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button