ایران

امیرعبداللہیان کی اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھ سے ملاقات

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے انسانی حقوق و ہنگامی امداد مارٹن گریفتھ نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور خطے اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے آج صبح (منگل کو) ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ نے دشمن کے دو جاسوس طیاروں کا سسٹم ہیک کرلیا، ایڈمیرل امیر رستگاری

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارٹن گریفتھ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان روابط مزید بہتر ہوں گے۔

افغانستان کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے نے کہا کہ افغانستان کی مدد کا وعدہ کرنے والے ممالک اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ افغان عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے اپنی زمہ داریاں پوری کرے۔

یہ بھی پڑھیں : امن مذاکرات کے دوران بھی یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری

مارٹن گریفتھ نے یمن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یمنی بچوں، خواتین اور عام شہریوں کی زندگی میں بہتری کے لئے امن کا پروگرام جاری ہے۔ ملک میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے جنگ بندی بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور اقوام متحدہ کے نمائندے کے درمیان 2022 میں جنیوا میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرائن، شام اور یمن سمیت مختلف علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

عبداللہیان نے ایران کے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ ایران یوکرائن میں جاری جنگ میں کسی فریق کا حصہ نہیں اور اس بحران کا جلد خاتمہ چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button