عیدالفطر اور رمضان کے دوران امن کے قیام میں بہتری اچھا اقدام ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے علاوہ چاروں صوبوں کے ڈپٹی کمشنر صاحبان، فلاحی ادارے اور دیگر اداروں نے کوششیں کیں جو قابل تحسین ہیں۔

شیعیت نیوز: معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ عیدالفطر اور رمضان المبارک کے دوران امن کے قیام میں بہتری اچھا اقدام ہے، اس سلسلے میں حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے علاوہ چاروں صوبوں کے ڈپٹی کمشنر صاحبان، فلاحی ادارے اور دیگر اداروں نے کوششیں کیں جو قابل تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کشمور کے دس لاکھ شہری ڈاکوؤں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر ہیں، علامہ مقصودڈومکی
ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر نے جس ہم آہنگی، برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، خصوصاً ایام رمضان میں مجالس، جلوس، یوم القدس، ہفتہ قرآن اور جمعۃ الوداع کے اجتماعات بھرپور طریقے سے منائے گئے، اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی تعریف کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات بہتر رہے۔